گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے گورنر ہاؤس میں ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنرانی کی ملاقات

پیر 17 جولائی 2017 21:05

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے گورنر ہاؤس میں ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان ..
کوئٹہ۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے پیر کو گورنر ہاؤس میں ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان امان اللہ کنرانی نے ملاقات کی ۔اس موقع پر سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی قمر مسعود او ر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر سجاد احمد بھٹہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران بلوچستان لاء کالج یونیورسٹی کے امور سمیت برٹش کونسل سے بلوچستان کے وکلاء کے لئے اسکالرشپ کی فراہمی سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

گورنر نے وکلاء کی استعداد کار میں اضافہ پر زور دیتے ہوئے متعلقہ کو حکا م کو اس سے متعلق ہدایت کی اور کہا کہ عدل و انصاف کے نظام کو مضبوط بنانے اور لوگوں کو سستا و بروقت انصاف فراہم کرنے کیلئے وکلاء کی صلاحیتوںکو بروئے کار لایا جائے۔ بعد ازاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر عمر بابر نے بھی گورنر سے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :