علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2016ء کے شماریات پروگرام کے نتائج کا اعلان کر دیا

منگل 18 جولائی 2017 16:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2016ء کے ایم ایس سی )شماریات( پروگرام کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اے ٹی ٹی سی ،ْ پی ٹی سی اور سی ٹی پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان چند روز قبل کیا جا چکا ہے اور یہ تمام نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بی ایڈ پروگرام کے نتائج تیار کئے جا رہے ہیںجبکہ میٹرک ،ْ ایف اے اور بی اے پروگرامز کے نتائج کا اعلان اگست کے وسط تک کردیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سمسٹر خزاں2017ء کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم اگست 2017ء سے ایک ساتھ شروع ہو جائیں گے۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یکم اگست سے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسز اور رابطہ دفاتر سے حاصل کئے جا سکیں گے۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے بھی ڈائون لوڈ کئے جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :