حکومت کا محاذ آرائی کا کوئی ارادہ نہیں

عدالت جو بھی فیصلہ دے گی قبول کروں گا، استعفا نہیں دوں گا نہ ہی قومی اسمبلی تحلیل کی جائے گی: وزیراعظم

muhammad ali محمد علی منگل 18 جولائی 2017 19:29

حکومت کا محاذ آرائی کا کوئی ارادہ نہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2017ء) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ استعفا نہیں دوں گا نہ ہی قومی اسمبلی تحلیل کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعظم نے اعجاز الحق کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت کا محاذ آرائی کا کوئی ارادہ نہیں۔ پاناما کیس پر عدالت جو بھی فیصلہ دے گی اسے قبول کروں گا۔ تاہم استعفےکی باتیں کرنے والے جان لیں استعفا نہیں دوں گا۔ استعفا نہیں دوں گا نہ ہی قومی اسمبلی تحلیل کی جائے گی۔ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی۔