Live Updates

سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف مبینہ طور پر اثاثے چھپانے کے حوالے سے زیر سماعت کیس میں جے آئی ٹی بنانے کیلئے درخواست دائر

منگل 18 جولائی 2017 22:56

سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف مبینہ طور پر اثاثے چھپانے کے حوالے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف مبینہ طور پر اپنے اثاثے چھپانے کے حوالے سے زیر سماعت کیس میں جے آئی ٹی بنانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں 39 مختلف اداروں اور شخصیات کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو احمد نوازچوہدری کی جانب سے مولوی اقبال حیدر نے درخواست دائرکرتے ہوئے استدعاکی کہ عمران خان کیخلاف زیرسماعت کیس میں جے آئی ٹی بناکر عمران خان اور سابق جج ملک قیوم کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا جائے اور انہیں جے آئی ٹی میں طلب کرکے ان سے تحقیقات کی جائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات