Live Updates

اسلام آباد، عمران خان نے معروف شاپنگ مال میں نجی ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا

شاپنگ مال میں موجود جم غفیر امڈ آیا،نوجوان لڑکے اور لڑکیاں سیلفیاں بنانے میں مصروف رہے

منگل 18 جولائی 2017 23:17

اسلام آباد، عمران خان نے معروف شاپنگ مال میں نجی ریسٹورنٹ کا افتتاح ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2017ء) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سنٹورس مال میں نجی ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔ شاپنگ مال میں موجود جم غفیر عمران خان کی موجودگی کی اطلاع پاتے ہی امڈ آیا۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں چیئر مین تحریک انصاف کے ساتھ سیلفیاں بنانے میں مصروف رہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ہوٹل کے افتتاح کے بعد اپنی پسند کا مچھلی اور گوشت آرڈر کیا اور وہیں موجود لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر ڈنر کیا۔

اس موقع پر چیئر مین تحریک انصاف کے ہمراہ پارٹی عہدے داران جن میں جہانگیر ترین، نعیم الحق ، مراد سعید اور فیصل جاوید سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے تاہم عمران خان اس موقع پر میڈیا سے دور رہے اور ہوٹل کے افتتاح اور کھانے کے بعد بغیر میڈیا ٹاک کے وہاں سے چلے گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :