رانا ثناء اللہ پروگرام کے دوران سابق فوجی افسر پر برس پڑے

منگل 18 جولائی 2017 23:56

رانا ثناء اللہ پروگرام کے دوران سابق فوجی افسر پر برس پڑے
لاہور: (اردوپوائنٹ تازہ ترین18جولائی2017ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ ٹی وی پروگرام کے دوران سابق فوجی افسر پر برس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق پنشن سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ اور سابق آرمی افسر آپس میں الجھ پڑے جس کے بعد وزیرقانون نے سابق آرمی افسر پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ راناثناء اللہ نے کہا کہ آپ جیسے آرمی افسران ٹیکس کےپیسوں پر لاکھوں روپے کی پنشن لیتے ہیں اور حکومت کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

راناثناء اللہ نےمزید کہا کہ آپ لوگ سب سے بڑے لٹیرے ہیں جو قومی خزانے کو لوٹ رہےہیں اور روز مارشل لاء لگانے کی کوششیں کرتے ہیں۔ جس پر پروگرام کے اینکر نے دونون کو چپ کرانے کی بہت کوشش کی۔ یہاں یہ بات واضح رہےکہ یہ پہلی بار نہیں کہ راناثناء اللہ نے ایسے کسی پر الزامات کی بوچھاڑ کی ہے رانا صاحب اس سے قبل بھی نجی ٹی وی شو کے اینکر پرسن سے الجھ پڑے تھے۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کیا کہا آپ بھی ویڈیو ملاحضہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :