پورے ملک میں ایک ہی دن عام انتخابات منعقد ہونے سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا ، ملک مضبوط ہوگا اور جمہوری عمل مستحکم ہو، نواز حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو انتقام کا نشانہ بنانا بند کرے، موجودہ حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کو بڑا منصوبہ نہیں دیا
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے اجلاس سے خطاب
بدھ 19 جولائی 2017 23:54
(جاری ہے)
اس دن آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی انتخابات ہوں اس عمل سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا۔
ملک مضبوط ہوگا اور جمہوری عمل مستحکم ہو۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو انتقام کا نشانہ بنانا بند کرے۔ نواز حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کو بڑا منصوبہ نہیں دیا بلکہ ان منصوبوں کو بھی روک دیا ہے جو پیپلزپارٹی کی حکومت نے شروع کئے تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز حکومت کو چار سال ہوگئے ہیں اس نے گلگت بلتستان کے عوام کو ریاست کے ثمرات سے محروم رکھ کر انتقام کا نشانہ بنایا ہے کیوں کہ گلگت بلتستان کے عوام قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو سے آج بھی پیار کرتے ہیں۔ 18اکتوبر کو کراچی میں شہید ہونے والوں کا تعلق گلگت بلتستان سے بھی تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں ضمنی انتخاب جیتنے پر پارٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے نہ صرف حکومتی اتحاد کا مقابلہ کیا بلکہ دھاندلی کو بھی روکا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کو شامل کیا جائے۔ اجلاس میں صوبائی صدر امجد حسین،دیگر عہدیدار جمیل احمد،ظفر اقبال،عمران ندیم،سعدیہ دانش،محمد موسیٰ، محمد علی اختراور نئے منتخب ایم ایل اے جاوید حسین نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.