یو ایس اوپن کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

جمعرات 20 جولائی 2017 12:25

یو ایس اوپن کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) سال کے آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن 2017 کی انعامی رقم میں نو فیصد اضافہ کردیا گیا ہے اور اس سال مجموعی طور پر ایونٹ میں 50ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق مرد اور خواتین کے ٹینس سنگل مقابلوں کے فاتح کو فی کس 3.7ملین ڈالرز دئیے جائیں گے جبکہ رنر اپ کو فی کس 1.825ملین ڈالرز دئیے جائیں گے ،ْاسی طرح ڈبلز مقابلوں کے فاتح کو چھلاکھ 75ہزار ڈالر کی رقم دی جائیگی جو اب تک کی یو ایس اوپن کے ڈبلز مقابلوں کی سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔

کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کیلئے 2016 کے مقابلوں میں رقم میں 49.2فیصد کا اجافہ کیا گیا ہے اور اس طرح 2.9ملین ڈالرز انعام کے طور پر دئیے جائیں گے۔امریکی ٹینس ایسوسی ایشن کی صدر کترینہ ایڈمز نے اپنے بیان میں کہا کہ پانچ سال قبل ہم نے کھلاڑیوں سے وعدہ کیا تھا کہ کھلاڑیوں کی انعامی رقم 50ملین ڈالر تک پہنچ جائیگی اور اب ہم اس وعدے کو پورا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ کھلاڑیوں کی انعامی رقم میں اضافے کے ساتھ ساتھ ڈائننگ، کھیلنے اور پریکٹس کی سہولیات سمیت دیگر کئی اضافی مراعات بھی بہترین طریقے سے پیش کی جائیں گی کیونکہ ہمارا مقصد کھلاڑیوں اور شائقین کیلئے یو ایس اوپن کے تجربے کو عالمی معیار کا تجربہ بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :