سجاول ،نوجوان بیراج میں ڈوب کرجاں بحق

جمعرات 20 جولائی 2017 17:18

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) سجاول کا نوجوان بیراج میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیا، رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز سجاول کا نوجوان ریاض ولد منظور بھٹی سجاول بیراج موری پر ڈوب گیاجس کی تلاش اپنی مدد آپ کے تحت کئی گھنٹے جاری رہی تاہم انتظامیہ کی جانب سے غوطہ خوروں کا انتظام نہ ہونے پر ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے کراچی ،بدین روڈ بلاک کردیا، تاہم رات گئے نوجوان کی لاش ملی جس کو تعلقہ اسپتال میں موت کی تصدیق کے بعد ورثاء کے حوالے کیاگیا، اور اس کی تدفین عمل میں لائی گئی ، انتظامیہ کی سستی پر شدید تنقید کی جارہی ہے ، علاوہ ازیں مڑھوبولاخان میں گھریلو جھگڑے میں خاتون خدیجہ پھوٹانی زخمی ہوگئیں جسے پولیس نے سجاول علاج کے لئے روانہ کردیا۔