لوگوں کا ریلوے کے سفر پر اعتماد بڑھتا جا رہا ہے ، وزیر ریلوے کی کوششوں سے حالات بہتر ہیں ، میرا ٹرین پر سفر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ لوگ ریلوے پر زیادہ سفر کریں ، میرا ریلوے کے ذریعے سفر کرنے کا مقصد پورا ہوگا

صدر ممنون حسین کی کو لاہور سے بذریعہ ٹرین راولپنڈی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 23:11

لوگوں کا ریلوے کے سفر پر اعتماد بڑھتا جا رہا ہے ، وزیر ریلوے کی کوششوں ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ لوگوں کا ریلوے کے سفر پر اعتماد بڑھتا جا رہا ہے ، وزیر ریلوے کی کوششوں سے حالات بہتر ہیں ، میرا ٹرین پر سفر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ لوگ ریلوے پر زیادہ سفر کریں ، میرا ریلوے کے ذریعے سفر کرنے کا مقصد پورا ہوگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو لاہور سے بذریعہ ٹرین راولپنڈی پہنچنے پر سٹیشن پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ ٹرین پر سفر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ لوگ ریلوے پر زیادہ سے زیادہ سفر کریں ، ریلوے کے وزیر کی کوششوں سے حالات بہتر ہو ئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا ریلوے کے سفر پر اعتماد بڑھتا جا رہا ہے ، میرا ریلوے کے ذریعے سفر کرنے کا مقصد ضرور پورا ہوگا ۔ پی آئی اے میں کمرشل فلائیٹ پر سفر کرتا رہتا ہوں ۔ اس موقع پر پانامہ کے معاملے پر سوال کے جواب میں صدر ممنون حسین نے کہا کہ یہ پانامہ پر بات کرنے کا موقع نہیں ، ریلوے کے سفر پر بات کریں ۔