قطر نے سعودی عرب سے مذکرات کا اعلان کردیا- کسی بھی حل کو قطر کی خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا۔عوام کو حکومتوں کے درمیان سیاسی مسائل سے آزاد کرنے کا وقت آ گیا ہے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حماد ال ثانی کا خطاب
میاں محمد ندیم ہفتہ 22 جولائی 2017 11:06
(جاری ہے)
تاہم اب عوام کو حکومتوں کے درمیان سیاسی مسائل سے آزاد کرنے کا وقت آ گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جہاں تک قطر کی خودمختاری کا احترام کیا جائے گا ہم ان مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ دنوں قطر کا بائیکاٹ کرنے والے سعودی عرب کی قیادت میں تین عرب ممالک نے گذشتہ ماہ پیش کیے جانے والے 13 مطالبات پر مزید اصرار کرنے کی بجائے نرمی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے چھ وسیع اصول پیش کیے تھے۔اقوام متحدہ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے سفارتکاروں نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ اب وہ ان 13 مطالبات کی بجائے چھ وسیع اصولوں پر عمل چاہتے ہیں۔ان چھ مطالبات میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مقابلہ کرنے کے عزم اور ان کی ترغیب دینے کو روکنا شامل ہیں۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق قطر اور چار دوسرے عرب ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے سفارتی تنازع کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب امیر قطر نے واضح الفاظ میں مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔امیر قطر نے کہا کہ موجودہ بحران کا کوئی بھی حل موجودہ حالات کے دوبارہ پیدا نہ ہونے کا ضامن ہونا چاہیے۔امیر قطر نے کہ اب وقت آگیا ہے کہ حکومتیں سیاسی اختلافات کا بوجھ دوسری اقوام پر ڈالنے کی پالیسی ترک کریں۔ انہوں نے بحران کے حل کے لیے کویت کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ کویت کی کوششیں جلد رنگ لائیں گی۔امیر قطر نے دوسرے ملکوں کی طرف سے بائیکاٹ کے نتیجے میں دوحہ پر پڑنے والے بوجھ کا اعتراف کیا اور کہا کہ قطر کی ناکہ بندی کے حجم اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مشکلات کم نہیں۔الشیخ تمیم آل ثانی نے کہا کہ دہشت گردی کے ذرائع کے حوالے سے ہم دوسرے ملکوں سے اختلاف رکھتے ہیں۔ قطر بلا تخصیص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک ہے۔ دنیا قطر کی دہشت گردی کے خلاف مساعی کو تسلیم کرتی ہے۔امیر قطر نے تسلیم کیا کہ دوحہ کی پالیسیوں کے باعث خلیج تعاون کونسل کو ان سے اختلافات رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قطر کے خلاف میڈیا پروپیگنڈہ طے شدہ پلان کا حصہ ہے۔ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قطر پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ خلیجی ملکوں سے بحران کے باوجود قطر میں زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے۔امیرقطر نے کہا کہ تمام وزارتیں اور ریاستی ادارے بحران کے حل کے لیے مل جل کر کام کررہے ہیں اور ہم کامیابی کے ساتھ ضروری اشیائے صرف کی وافر مقدار فراہم کرنے میں کامیاب ہیں۔خیال رہے کہ قطر پر چھ ہفتے قبل پابندیاں لگائی گئی تھیں جس کے بعد قطر کو اپنے شہریوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سمندری اور فضائی رستے کے ذریعے اشیا منگوانا پڑیں۔مزید اہم خبریں
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.