گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چنگا میرا کو ہائی کا درجہ نہ مل سکا

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:12

کلر سیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چنگا میرا کو ہائی کا درجہ نہ مل سکا،غریب والدین کی بچیوں کے لیے میٹرک تک تعلیم حاصل کرنا ایک خواب بن کر رہ گیا ، والدین نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چنگا میر اجس کو ہائی کا درجہ دینے کا ہر دور حکومت میں اعلان کیا گیا لیکن تاحال ایسا ممکن نہ ہوسکا 16سال قبل سکول کے لیے 16کنال زمین بھی عطیہ کی گئی تھی جس کے بعد مختلف سیاسی قائدین نے اہلیان علاقہ سے وعدہ کیا تھاکہ سکول کو ہائی کا درجہ دیا جائے گا جبکہ اب صورتحا ل یہ ہے کہ چنگا میرا کے غریب والدین کی بچیاں سکول میں میٹرک کی تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے مڈل تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد تعلیم کو خیر آباد کہہ دیتی ہیں کیونکہ اٴْن کے غریب والدین اپنی بچیوں کو کلر سیداں یا گوجرخان بھیجنے کے اخراجات برادشت کرنے کی قوت نہیں رکھتے اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :