ایک سیاسی بچے کے والد کی لوٹ مارکی 70سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی، شہبازشریف
دھرنے والوں کی سیاست کا الیکشن 2018ء میں دھڑن تختہ ہوگا، مخالفین کو ڈر ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے سے ان کی سیاست ختم ہو جائے گی،بے بنیاد الزام لگانے والے ملک کو ترقی کی پٹری سے اتارنا چاہتے ہیں،کبھی دھرنوں ،کبھی لاک ڈاوٴن ،کبھی سول نا فرمانی اورکبھی احتجاجی مظاہروں کاسہارالیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی اراکین اسمبلی سےگفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 جولائی 2017 18:20
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا پاکستان مخالفین کو کھٹک رہا ہے اوران عناصر کے روز روز کے تماشوں سے عوام بیزار ہوچکے ہیں لہٰذا اب سیاسی تماشوں کے شوقین سیاستدان عوام کی تقدیر سے کھیلنا بند کردیں اور پاکستان کو آگے بڑھنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے سیاسی بازی گر بھی دھرنا گروپ کے ہمنوا بن گئے ہیں ۔ نیازی صاحب اپنے دائیں بائیں دیکھیں تو انہیں قرضے معاف کرانے اور قبضہ مافیا والے ہی نظر آئیں گے۔نندی پور پاور پراجیکٹ میں مجرمانہ تاخیرکرکے لوٹ مار کا ذمہ دار بھی اب احتساب پارٹی میں پناہ لے چکا ہے۔ایک جماعت نے کرپشن کے ذریعے ملک کو اندھیرے دےئے تو دوسری نے احتجاج کے ذریعے توانائی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی منتخب قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے والوں کا واحد مقصد قوم کی ترقی کا راستہ ر وکنا ہے۔عوام کی ترقی کے مخالفین جان لیں کہ ان کی منفی سیاست کاہر حربہ ناکام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی بچے کے والد نے ملک میں لوٹ مار کا ایسا بازار گرم رکھاتھا جس کی ملک کی 70سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ سابق کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کا ہر روزایک نئے سکینڈل کا تحفہ غریب قوم کو ملتا تھا ۔اس بچے کو پہلے اپنے والد کی لوٹ مار پر نظر ڈال لینی چاہیے اور یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ ان کی پارٹی کے دور اقتدار میں ہی قوم کو اندھیروں اوربے روزگاری کے عذاب دیئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر اربوں روپے کے قرضے معاف کرا کے اشرافیہ کہلانے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا کیونکہ قرضے معاف کرانا اورقومی وسائل کو لوٹنا قومی جرم ہے اور قوم کی دولت لوٹنے کے جرم میں جو بھی شریک ہے، اس کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر بے بنیاد الزامات کا حقیقت سے دور دور تک کا واسطہ نہیں۔ جھوٹ کی داستانیں جھوٹ کے ماہر سیاستدانوں نے از خود گھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین مسلم لیگ ن کی حکومت کے 4سالہ بے مثال کامیابیوں سے خوفزدہ ہیں اورانہیں ڈر ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے سے ان کی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار اوردھرنوں کے ذریعے قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کی سیاست کا 2018ء کے انتخابات میں پھر دھڑن تختہ ہوگا ۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو صحیح راستے پر ڈالا ہے جبکہ بے بنیاد الزام لگانے والے ملک کو ترقی کی پٹری سے اتارنا چاہتے ہیں۔ قوم ایسے بازی گر سیاستدانوں کے مکرو فرویب میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت عوام کی خدمت کے منشور پر عمل پیرا رہے گی ۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی پرویز ملک، اسدالرحمن، خالد جاوید وڑائچ اور ایم پی اے محمود قادر خان شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.