زاہد حامد نے مون سون شجرکاری مہم 2017کے دوران ملک بھر میں 100 ملین سے زائدپودے لگانے کی منظوری دیدی
اتوار 23 جولائی 2017 16:01
(جاری ہے)
وفاقی وزارت کے میڈیا پرسن محمد سلیم شیخ مون سون سیزن ،جو ماہِ جو ن سے لیکر ستمبر تک جاری رہتی ہے، کے دوران لگائے جانے والے پودے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب صوبے میں12 ملین پودے، سندھ میں 14ملین، خیبرپختونخواہ میں 70ملین، بلوچستان میں سات لاکھ پچاس ہزار، آزاد جموں و کشمیر میں 37 ملین، فاٹا میں 101 ملین، وفاقی وزارتِ دفاع ایک ملین، پاکستان آرڈیننس فیکٹری چار ہزار، ہیوی ٹیکسیلا انڈسٹری ایک ہزار، کیپیٹل ڈوولپمنٹ اتھارٹی تین لاکھ اور بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیم آئی یو سی این کی جانب سے پانچ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔
وزارت کے ترجمان سلیم شیخ نے کہا کہ وفاقی وزیر زاہد حامد نے تمام صوبائی، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور فاٹا کے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے نمائندوں کو ہدایات کی ہے کہ پاکستان کے موجودہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور جنگلات کے رقبے میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کے لیے مون سون شجر کاری مہم اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے پانچ سالہ گرین پاکستان پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں ۔ گرین پاکستان پروگرام پاکستان کوعالمی حدت میں اضافے کے باعث رونما ہونے والی موسمیاتی تباہکاریوں ، خاص کر سیلاب، تیز اور بے ترتیب بارشوں اور زمینی کٹا کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے شروع کیا گیا ہے اور اس اہم قومی پروگرام کے تحت جنگلات کے رقبے میں اضافہ کرکے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے ملکی معیشت، لوگوں کی زندگیوں اور ان کے ذرائع معاش کو تحفظ دیا جائے گا۔ اجلاس کے شرکا کو ہدات کی گئی ہے کے کہ وزیراعظم پاکستان کے اس عزم کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں کہ ہم ملکر اپنی انتھک کوششوں سے اپنے وطن کو سرسبز وشاداب بنائیں گے اور اس سلسلے میں بلا امتیاز وفاقی حکومت، تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کو کامیاب بنائے گی۔تاکہ ملک کو درپیش موسمیاتی خطرات سے محطوظ رکھا جاسکے۔ وفاقی وزارت کے ترجمان سلیم شیخ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماحول کی بہتری اور موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کو کم کرنے مین درخت (جنگلات)بڑا اہم اور کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔پاکستان کاشمار اپنے محل و وقوع کے باعث جنوبی ایشیا کے ایک اہم ملک کے طور پر ہوتا ہے۔ تاہم اپنے سخت موسمی حالات کے باعث یہ ایک محدود جنگلات کا حامل ملک ہے اور محض اس کے پانچ فیصد رقبے پر درخت پائے جاتے ہیں، تاہم صوبائی اور وفاقی محمکہ جنگلات کے تمام نمائندوں کی ہمہ جہت اور وسیع کوششوں سے اس میں خاطر خواہ اضافے کی بڑی گنجائش پائی جاتی ہے، خصوصا ملک کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی اہم شاہراں، آبی گزرگاہوں، ڈیموں اور ریلوے ٹریک کے اطراف میں شجرکاری کے ذریعے ہم اپنے ملک کے قدرتی ماحول کو بہتر اور محفوظ بنا سکتے ہیں تاکہ موسمی تغیرات کے تباہ کن اثرات سے بچا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.