کوئٹہ ،لاہور دھماکہ کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی سیکورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے،میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ میں پولیس کی پٹرولنگ اور ناکہ جات میں اضافہ کر دیا گیا،صوبائی وزیر داخلہ

پیر 24 جولائی 2017 23:40

کوئٹہ ،لاہور دھماکہ کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی سیکورٹی کا ازسرنو ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ لاہور دھماکہ کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی سیکورٹی کا ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں چیکنگ اور اسکینگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا کوئٹہ میں پولیس کی پٹرولنگ اور ناکہ جات میں اضافہ کر دیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور بم دھماکہ کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ سیکورٹی امور میں اہلکاروں کیساتھ تعاون کریں ہم سب ملکر کر ہی صوبہ سے دہشت گردی کا خاتمہ کرسکتے ہیں لاہور بم دھماکہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گرد انارگی پھیلا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں ۔