وزیراعلی خیبرپختونخوا کی پشاور کے تمام حلقوں میں پی ڈی اے کے تحت ترقیاتی سکیموں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت
حکومت کے سٹینڈر فارمولہ کے مطابق 70 فیصد وسائل سڑکوں کی تعمیر و مرمت ، 30 فیصد گلیوں کی تعمیر و پختگی پر خرچ ہونے چاہئیں ،پرویزخٹک
منگل 25 جولائی 2017 21:51
(جاری ہے)
وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں پی ڈی اے کے تحت حلقہ وائز ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
پشاور کے اراکین صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی، اشتیاق ارمڑ ، ارباب جہانداد، عارف یوسف، یاسین خلیل، محمود جان، سیکرٹری بلدیات ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد اسرار، ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو پشاور میں پی ڈی اے کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت پر بریفینگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ڈی اے کے تحت پشاور کے 11حلقوں میں 1906.283 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی کل 60 سکیموں پر کام جاری ہے ۔ ان میں حلقہ PK-1 کی ایک ، PK-2 کی دو، PK-3کی ایک ،PK-4کی پانچ، PK-5 کی 9 ، PK-6کی آٹھ،PK-7 کی آٹھ، PK-8 کی دو ، PK-9 کی پانچ ، PK-10 کی پانچ ،PK-11 کی چھ اور آٹھ متفرق سکیمیں شامل ہیں۔متعدد سکیموں پر کام شروع ہے جبکہ 15 سکیموں کے ورک آرڈرز جاری کئے جاچکے ہیں۔ کچھ سکیموں کے پی سی ون کی پی ڈی ڈبلیو پی کے آئندہ اجلاس میں باضابطہ منظوری کے بعد کام شروع کردیا جائے گا۔ حکومتی ہدایت کے مطابق ہر حلقے میں دستیاب فنڈز کا 30 فیصد گلیوں جبکہ 70 فیصد سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر خرچ کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر بعض حلقوں میں گلیوں کی تعمیر ومرمت کیلئے ضرورت کی بنیاد پر مجوزہ تیس فیصد سے زیادہ فنڈز استعمال کرنے کی سفارش کی گئی ہے جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہو یا گلیوں کی ، ہر حلقہ دستیاب وسائل کے اندر سکیموں کو مکمل کرنے کا پابند ہے۔ متعلقہ نمائندوں کی مشاورت سے فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے اور کام نظر آنا چاہیئے ۔ جس حلقے میں دستیاب فنڈز کے مطابق سکیمیں کافی نہیں ہیں وہاں ضرورت کی بنیاد پر نئی سکیمیں لیکر رپورٹ دیں کم سے کم وقت میں سکیموں کی معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے ۔انہوںنے تاکید کی کہ کسی سکیم کا بھی ٹینڈر ٹائم چھ ماہ سے زائد نہ ہو بلکہ ممکنہ حد تک کم سے کم وقت میں سکیمیں مکمل کی جائیں۔پرویز خٹک نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر خیبربازار ، قصہ خوانی بازار اور چوک یادگار میں فٹ پاتھ کی فوری تعمیر کی خصوصی ہدایت کی ۔ انہوں نے کمیونٹی ٹیوب ویلز کی بندش کا مسئلہ بھی جلد حل کرنے کی ہدایت کی ۔پرویز خٹک نے پی ڈی اے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوںنے پی ڈی اے ایکٹ (جس کا مسودہ محکمہ قانون میں ہے ) کو صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ بنانے کی بھی ہدایت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین پر یکطرفہ معاشی پابندیاں خارجہ پالیسی ہتھیار نہ بنائیں، دوہان
-
ہم نے خود ٹکٹ خریدے، حکومت نے کوئی مدد نہیں کی
-
پاکستان بحرانوں سے نکل رہا ہے ملک میں کوئی بحران نہیں ہے
-
کرغستان سے پاکستانی طلبا کا انخلا شروع
-
خیبرپختونخواہ حکومت کی کرغستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی پاکستان واپسی کے اخراجات اٹھانے کی پیش کش
-
جہانگیرخان ترین کی حکومتی راہداریوں میں واپسی
-
میری عمر بھی 50 سال ہے، مریم نواز کی ویڈیو وائرل،صارفین کا اظہار حیرانگی
-
پاکستان کو تباہ و برباد کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے،ملک کو ایٹمی طاقت بنانے پر مارشل لاء لگا دیا گیا، نواز شریف
-
پے درپے 3 ہیٹ ویووز کا الرٹ جاری
-
بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد و یقینی بنایا جائے‘بلاول بھٹو کا مطالبہ
-
وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کردی
-
پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15فیصد ہونے کی توقع ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.