بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے میٹرک2017سالانہ کے امتحانی نتائج میں پاکستان ریلویزلاہورکے تمام سکولوں کے شاندارنتائج

منگل 25 جولائی 2017 23:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے میٹرک2017سالانہ کے امتحانی نتائج میں پاکستان ریلویزلاہورکے تمام سکولوں نے شاندارنتائج دیئے ہیں اورمجموعی طورپرریلوے ایجوکیشن سسٹم کے نتائج 90فیصدرہے۔نتائج کے مطابق پاکستان ریلویز گرلز ہائی سکول مغلپورہ کی انیقہ ضیاء 1075نمبرلیکرپہلی جبکہ پاکستان ریلویز بوائزہائی سکول مغلپورہ کے فیضان مقصود1073نمبرلیکردوسری اورپاکستان ریلویز سینٹ اینڈریوز گرلز ہائی سکول کی عائشہ مسعود1068نمبرلیکرتیسری پوزیشن پررہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے کے سکولوں کے نتائج ہرسال بہتر ہورہے ہیں 2014میں مجوعی طورپرنتائج 81.6فیصد، 2015میں 83فیصد2016میں 87فیصداور2017میں 90فیصدرہے۔ اسی طرح 2014اور2015میں 76طلباء نے A+گریڈ حاصل کیا2016میں 89طلباء نے اور2017میں 109طلباء نے A+گریڈ حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔وزیر ریلویز خواجہ سعدرفیق ، چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدجاویدانوراورجنرل منیجرڈبلیواینڈ ایس آئی فیاض احمداعوان نے ریلوے ایجوکیشن سسٹم کے شاندارنتائج دینے پر ڈائریکٹرجنرل ایجوکیشن پروفیسرڈاکٹرفرحان عبادت یارخان پاکستان ریلویز ، تمام اساتذہ، طلبائوطالبات اوران کے والدین کو مبارکباددی ہے۔

متعلقہ عنوان :