ہالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم اسپائی فلم ایٹامک بلانڈ کے رنگا رنگ بلیک کارپٹ پریمئر کا انعقاد

بدھ 26 جولائی 2017 17:38

ہالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم اسپائی فلم ایٹامک بلانڈ کے رنگا رنگ بلیک کارپٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) ہالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم اسپائی فلم ایٹامک بلانڈ کے رنگا رنگ بلیک کارپٹ پریمئر کا انعقاد کیا گیافلم کل28جولائی کو سینما گھروںکی زینت بنے گی رنگا رنگ تقریب میں فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ چارلز تھیرون سمیت دیگر کاسٹ بھی شریک تھے ڈیوڈ لیچ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایم آئی سکس کی ایسی انڈر کوور ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جسے سرد جنگ کے دوران ساتھی ایجنٹ کی پراسرار موت کا کھوج لگانے کیلئے برلن بھیجا جاتا ہے فلم کی کاسٹ میں چارلز تھیرون،جیمز میکن ایوائے،جوہن گڈمین،ایڈی مارسن،ٹوبی جونز،جیمز فاکنر اور ٹل شویگر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :