جیکب آباد، ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس، 22کروڑ 90لاکھ کی بجٹ پیش

بدھ 26 جولائی 2017 22:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس، 22کروڑ 90لاکھ کی بجٹ پیش تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل جیکب آبادکا بجٹ اجلاس چیئر مین سردار محمد پناہ اوڈھو کی صدارت میں مہران ہال میں ہوا جس میں ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں چیئر مین سردارمحمد پناہ اوڈھونے 22کروڑ 90لاکھ 77ہزار 104روپے کی بجٹ پیش کی جس میں 8کروڑ40لاکھ ترقیاتی منصوبوں 14کروڑ 48لاکھ 70ہزار ملامین کی تنخواہوں اورپنشن کے لیے مختص کیے گئے سردارمحمدپناہ اوڈھو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کونسل کی سال 18/2017کی بجٹ ایک لاکھ کے اضافے سے پیش کی گئی ہے ضلع کونسل جیکب آباد مالی لحاظ سے بہت کمزور تھی جواب بہترہوگئی ہے اور ضلع کونسل کی بجٹ خسارے کے بجائے منافع کی ہے جو بڑی خوشی کی بات ہے ہماری کوشش رہے گی کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے رکھی گئی بجٹ ترقی سے محروم علاقوں پر بہتر اندازمیں خرچ کی جائے گی تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات میسر آسکیں چیئر مین ضلع کونسل کی جانب سے پیش کی گئی بجٹ کی پورے ایوان نے منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :