پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ،
افغانستان میں حملوں کا بنا سوچے سمجھے الزام درست نہیں،اعزاز چوہدری
جمعرات 27 جولائی 2017 11:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا پاک چین اقتصادی راہ درای منصوبہ عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکزہے،امریکی کارپوریٹس بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔
اعزاز چودھری نے کہا پاکستان دہستگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرچکا ہے اس کے خاتمے سے ملک میں معاشی ترقی کا انقلاب آیا ہے پا کستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت جانی اور مالی نقصان برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کسی بھی ملک نے دہشتگردی کیخلاف اتنی قربانی نہیں دی جتنی پاکستان ادا کرچکا ہے اس سے افغانستان میں امن سے ہی خطے میں ترقی کی راہیں کھلیں گی، پا کستان افغانستان میں امن اور استحکام کی ہر کوشش میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا فغانستان میں امن کا واحد حل مذاکرات ہیں،بارڈر مینجمنٹ سے دہشتگردی پر قابوپانے میں مددملے گی۔ اعزاز چودھری نے کہا افغان مہاجرین کی واپسی سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قریبی تعاون مزید بڑھیگا۔ انہوں نے کہا پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ،افغانستان میں ہونے والے اندرونی حملوں کا بنا سوچے سمجھے الزام درست نہیں۔انہوں نے کہا ضرب عضب کے باعث پاکستان سے فرار دہشتگروں نے افغانستان میں پناہ گاہیں بنا رکھی ہیںافغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے ہمارے پس ثبوت موجود ہیں۔ اعزاز چوہدری نے کہا افغانستان میں موجود دہشتگرد دونوں ملکوں میں حملوں میں ملوث ہیں، پا کستان خطے میں استحکام کیلئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیارہے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو قید کرنے والے کروڑوں لوگوں کے دلوں سے کیسے نکالیں گے
-
عالمی برادری افغان عوام کو اکیلا نہ چھوڑے، یو این اعلیٰ اہلکار
-
ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی گئی
-
اسرائیل رفح میں فوجی کارروائیاں بند کرے، عالمی عدالت کا حکم
-
بھارت میں انتخابی حربے اور مسلمانوں کا خوف
-
اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے
-
عالمی عدالت انصاف: اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی روکنے کا حکم
-
وفاقی وزیرجام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
پاکستانی طلبہ کو کرغزستان سے وطن واپس لانے کا آپریشن ختم کردیا گیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا
-
پنجاب کابینہ نے عمران خان اور دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی
-
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کے لیے ’انعام‘ نہیں، بوریل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.