پاکستان چین کے سنکیانگ بین الاقوامی لوک رقص میلے میں حصہ لینے والے ممالک میں انتہائی نمایاں ہے

پاکستانی ثقافتی طائفہ کا چین پہنچنے پر انتہائی پرتپاک خیرمقدم ، میلہ میں دنیا بھر سے 20ہزار سے زائد رقاص حصہ لے رہے ہیں

جمعرات 27 جولائی 2017 13:28

پاکستان چین کے سنکیانگ بین الاقوامی لوک رقص میلے میں حصہ لینے والے ..
ارومچی،چین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان سنکیانگ یغور خود مختار علاقے کے دارالخلافہ ارومچی میں شروع ہونیوالے چین کے جاری سنکیانگ بین الاقوامی لوک رقص میلہ میں حصہ لینے والے علاقائی ممالک میں انتہائی نمایاں ہے،یہ میلہ پروگرام کے مطابق 20جولائی سے شروع ہوا اور 5اگست تک جاری رہیگا ، اس میں مصر ، پاکستان ، جارجیا ، انگلستان اور میانمر سمیت دنیا بھر کے ممالک کے 20ہزار سے زائد رقاص حصہ لے رہے ہیں ، شہر ساٹھ سے زائد فن کے مظاہرے کئے گئے ہیں ۔

چین کے وزیر ثقافت لوئو شوگانگ نے کہا کہ امسال کے میلے کا عنوان ’’ چینی خواب ، رنگا رنگ شاہراہ ریشم‘‘ ہے۔لوئو نے مزید کہا کہ چین کی وزارت ثقافت سنکیانگ میں جو کہ شاہراہ ریشم اقتصادی بیلٹ کا اہم علاقہ ہے ، ثقافتی ترقی کی حمایت اور سنکیانگ کی روایتی لوک ثقافتوں کو فروغ دینے اور ورثہ بنانے کو فروغ دینے کی حمایت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس میلے کا مقصد سنکیانگ اوردنیا کے درمیان رابطے اور تعاون میں اضافہ کرنا ہے ۔

دریں اثنا پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی اے ) کے 32رکنی ثقافتی طائفہ کا ’’ سنکیانگ ثقافتی میلہ ‘‘میں شرکت کیلئے چین پہنچنے پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا ۔ وفد کے ہمراہ آنیوالے ایک اہلکار نے بتایا کہ پاکستان کا ثقافتی طائفہ اپنے ملک کے علاقائی رقص پیش کریگا ، ثقافتی طائفہ کی قیادت پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل سید جمال شاہ کررہے ہیں ، یہ طائفہ ملک کے تمام حصوں سے لوک گلوکاروں اور رقاصوں پر مشتمل ہے۔

مزید برآں سنکیانگ میں چار مختلف مقامات پر موسیقی کے روایتی آلات کے فن کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔قومی پرفارمنگ آرٹس گروپ (این پی اے جی ) وادی کیلاش رقص ، لیوا ، کشمیر ی ، کلاسیکل ، کتھک ،سندھی جھومر ، بھنگڑا ، ڈھول اور امیر خسرو کا آج رنگ ہے سمیت مختلف رقص پیش کرے گا ،طائفہ میں گلگت بلتستان جو کہ پاکستان کا انتہائی شمالی علاقہ ہے کے بلند ترین کوہ قراقرم سے بلتی ڈانس بھی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :