پاکستانی اداکار احسن خان لندن میں تھیٹر ڈرامے میں کام کرینگے ، ڈانس اور گلوکاری سیکھنا شروع کردی

جمعہ 28 جولائی 2017 13:03

پاکستانی اداکار احسن خان لندن میں تھیٹر ڈرامے میں کام کرینگے ، ڈانس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) احسن خان ایک بہترین پاکستانی اداکار ہیں جس کی ایک مثال ان کا کامیاب ڈرامہ اڈاری تھا، اور اب وہ لندن میں ایک تھیٹر ڈرامے میں پرفارم کرنے جارہے ہیں جس کے لیے اداکار ڈانس اور گلوکاری سیکھ رہے ہیں۔اس تھیٹر ڈرامے کا نام عشق رکھا گیا ہے، یہ مشہور زمانہ کہانی ہیر رانجھا پر بنایا جارہا ہے جس میں احسن خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

احسن خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک صوفی/پاکستانی میوزیکل ڈرامہ ہے، جو انگریزی زبان میں بنایا جارہا ہے، اس کی کہانی ہیر رانجھا پر مبنی ہے، اس پلے کو پاکستان کے 70 سال مکمل ہونے کے جشن کے طور پر بنایا جارہا ہے، اور امید ہے اس کے ذریعے پیار اور امن کا پیغام پھیلایا جائے۔اداکار نے مزید کہا کہ اصل میں ہم اس پلے کے ذریعے اسلام کا مثبت چہرا پیش کرنا چاہتے ہیں جو آج کل بیحد ضروری ہے، یہ پہلی بار ہوگا جب کوئی پاکستانی تھیٹر لندن میں منعقد ہورہا ہے۔اس پلے میں تین سے چار گانے پیش کیے جائیں گے، یہ تمام پنجابی گانوں سے ملا کر بنائے گئے ہیں، یہ ڈرامہ گاں کی زندگی کو پیش کرے گا۔عشق نامی یہ پلے سیڈلرز ویل تھیٹر لندن میں رواں سال 7 سے 9 ستمبر کو پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :