پنجاب بھر کے کالجز میں انٹر میڈیٹ سال اول کی کلاسز میں داخلے شروع

جمعہ 28 جولائی 2017 15:26

پنجاب بھر کے کالجز میں انٹر میڈیٹ سال اول کی کلاسز میں داخلے شروع
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء) پنجاب بھر کے تمام نو تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحان 2017ء کے نتائج کے اعلان کے بعد صوبہ کے تمام زنانہ و مردانہ کالجز او ر ہائر سیکنڈری سکولز نے انٹر میڈیٹ سال اول ( تعلیمی سال 2017-19ئ) کی کلاسز میں داخلوں کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم ہا ئر ایجوکیشن کے ترجمان نے بتا یا کہ فرسٹ ایئر پری انجینئرنگ ، پری میڈیکل، جنرل سائنس ، آئی سی ایس، آئی کام، آرٹس کلاسز میں داخلے شروع کر دیئے گئے ہیںجبکہ داخلوں کا عمل اگلے ماہ اگست کے دوران مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوںنے بتا یا کہ تمام داخلے حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسی کے تحت میرٹ پر ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :