پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونیوالے میٹرک ٹیک اور میٹرک ووکیشنل کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعہ 28 جولائی 2017 16:46

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہونیوالے میٹرک ٹیک اور ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2017ء) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک ٹیک اور میٹرک ووکیشنل پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، میٹرک ٹیک کے محمد حشام کمال رولنمبر 303453صفیہ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ گلن خیل میانوالی 1202/1350نمبر لیکر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، میاں فرحت رضا موہل رولنمبر 304172افضل پبلک ٹیکنیکل ہائی سکول شیخوپورہ نے 1172/1350نمبر لیکر دوسری پوزیشن جبکہ قمر حیات رولنمبر 303843الحرا کالج آف ٹیکنیکل قائد آباد خوشاب نے 1169/1350نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، میٹرک ووکیشنل کی اقراء جاوید رولنمبر 311965ٹی سی ایف ہائیر سکینڈری سکول کوٹ ادو نے 816/950نمبر لیکر بورڈ میں پہلی ، ٹی سی ایف سکول برائے گرلز لاہور کی رمشا فاروق رولنمبر 312054نے 811/950نمبر لیکر بورڈمیں دوسری جبکہ اسی سکول کی زینت رولنمبر 312089نے 801/950نمبر لیکر بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، میٹرک ٹیک کلاس 9thمیں 2645طلبہ نے شرکت کی 1463کامیاب قرار پائے اور رزلٹ کا تناسب 55.31% رہا، میٹرک ٹیک کلاس 10thمیں 1599طلبا ء وطالبات نے شرکت کی، 894کامیاب قرار پائے اور رزلٹ کا تناسب 55.91%رہا، اسی طرح میٹرک ووکیشنل کلاس 9thمیں 814طالبات نے شرکت کی، 487کامیاب قرار پائیں اور رزلٹ کا تناسب 59.83%رہا، میٹرک ووکیشنل 10thکلاس میں1132طالبات شامل ہوئیں، 621کامیاب قرار پائیں اور رزلٹ کا تناسب 54.86%رہا، رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے،مزید معلومات کیلئے بورڈ کی ویب سائٹ www.pbte.edu.pk وزٹ کی جاسکتی ہے، یاد رہے امتحان کا انعقاد جون میں ہوا تھا،ایک ماہ کے مختصر عرصہ میں رزلٹ کی اشاعت پر چیئر پرسن فنی تعلیمی بورڈ میڈم صائمہ جاویدنے کنٹرولر امتحانات اور امتحانی سٹاف کی کاوشوں کی ستائش کی ہے اور پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو مبارک باد دی ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :