ایل ڈی اے سکولوں کا میٹرک کا نتیجہ 97فی صد رہا

منگل 1 اگست 2017 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2017ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سکولوں کا میٹرک کا نتیجہ 97فی صدرہا ۔ 91طالب علموں نے ایک ہزار اور اس سے زیادہ نمبر حاصل کئے ۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کے زیرانتظام جوہر ٹائون‘اقبال ٹائون‘سبزہ زار اور گلشن راوی میں چلنے والے چھ سکولوں سے مجموعی طور پر 517طلبہ و طالبات نے میٹر ک کا امتحان دیا جن میں 505طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔