لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی سے الحاق شدہ 3 خواتین کالجز کے بی ایس آنرز کے نتائج تاحال نہیں آ سکے

بدھ 2 اگست 2017 19:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء) لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی سے الحاق شدہ 3 خواتین کالجز کے بی ایس آنرز کے نتائج تاحال نہیں آ سکے جس کی وجہ سے بی ایس آنرز کے امتحانات میں شرکت کرنے والی سینکڑوں طالبات جواپنے نتائج کی منتظر ہیںکیلئے ایم فل میں داخلہ حاصل کرنا ناممکن ہوکررہ گیا ہے اور ان طالبات کو خدشہ لاحق ہے کہ اگر بی ایس آنرز کے نتائج بروقت نہ آئے تو ان کا سال ضائع ہو سکتا ہے واضح رہے کہ ایم فل میں داخلوں کیلئے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 4 اگست ہے جس کے باعث طالبات ایم فل میں داخلہ لینے سے محروم رہ جائیں گی واضح رہے کہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج کوپر روڈ،گورنمنٹ گرلز کالج سمن آباد اور گورنمنٹ گرلزکالج گلبرگ کے بی ایس آنرز کے امتحانات کے نتائج تاحال تاخیر کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :