اوپن یونیورسٹی کے جنوبی پنجاب کی175 طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم
شفاف طریقے سے صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہر سال ایک لاکھ طلبہ میںلیپ ٹاپ تقسیم کئے جاتے ہیں،انجینئرمحمد بلیغ الرحمن بہترین تعلیمی ماحول اور معیاری تعلیم کے ذریعہ طلبہ کو روشن مستقبل کی جانب لے جانے کا سفر جاری رہیگا، ڈاکٹر شاہد صدیقی
پیر 7 اگست 2017 16:05
(جاری ہے)
طلبہ و طالبات میںلیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ شفاف طریقے سے صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہر سال ایک لاکھ طلبہ میںلیپ ٹاپ تقسیم کئے جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس اسیکم کو اتنی پذیرائی حاصل ہوچکی ہے کہ دیگر ممالک نے بھی پاکستانی طرز پر طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنا شروع کردیے ہیں ۔
وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ بہترین تعلیمی ماحول اور معیاری تعلیم کے ذریعہ طلبہ کو روشن مستقبل کی جانب لے جانے کا سفر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم سکارز کے تحقیقی کام میں معاون اور مددگار ثابت ہوگی اور وہ سماج کے لئے مزید بہتر انداز میں بامعنی اور مفیدتحقیق کرسکیں گے۔ انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ریسرچ کام کے لئے فنڈنگ فراہم کرنے پر شاندار الفاظ میں شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ریسرچ کام اوپن یونیورسٹی کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پونے تین سال کے مختصر عرصے میں یونیورسٹی نے 12۔ریسرچ جرنلز شائع کئے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے تحقیق کا سفر جاری رکھے گی۔انجنئیرمحمد بلیغ الرحمن نے یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی کوششوں اور اقدامات کو سراہا۔ تقریب سے ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ،ْ میاں عارف سلیم عارف اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفئیرز ،ْ رانا جاوید طارق نے بھی خطاب کیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.