ضلع پشاور میں ایس ایس جی کے ڈراپ زون کے طور پر لی گئی اراضی کا مالکان کو باقاعدگی سے کرایہ ادا کیا جارہا ہے، وزیر دفاع

پیر 7 اگست 2017 19:40

ضلع پشاور میں ایس ایس جی کے ڈراپ زون کے طور پر لی گئی اراضی کا مالکان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ضلع پشاور میں ایس ایس جی کے ڈراپ زون کے طور پر لی گئی اراضی کا مالکان کو باقاعدگی سے کرایہ ادا کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آفتاب احمد خان شیرپائو کے سوال کے جواب میں وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے بتایا کہ 1965ء میں ضلع پشاور کے گائوں سورے زئی بالا اور سورے زئی پاپاں میں ایس ایس جی کے ڈراپ زون کے طور پر 1044 ایکڑ دو کنال اراضی حاصل کی گئی تھی۔ اس کا 20 لاکھ 88 ہزار 688 روپے سالانہ کرایہ باقاعدگی سے ڈپٹی کمشنر لینڈ ریکوزیشن کلیکٹر پشاور کے ذریعے اراضی مالکان کو ادا کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :