قصبہ پادشہان میں پانچ افراد نے ڈنڈوں سے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا

بدھ 9 اگست 2017 17:47

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2017ء) قصبہ پادشہان تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ میں پانچ افراد نے ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

یاسین ولد یونس سکنہ پادشہان نے درخواست دی کہ ملزمان آصف ولد حاجی منیر، عمران ولد حاجی منیر، الطاف، حاجی منیر پسران محمد گل، شفیق ولد محمد گل مسلح ڈنڈوں نے اسے ڈنڈوں کے وار سے ناحق مضروب کیا۔ اے ایس آئی محمد امین نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شرو ع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :