Live Updates

نواز شریف کی ریلی، عمران خان نے مردان کا جلسہ ملتوی کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 11 اگست 2017 12:45

نواز شریف کی ریلی، عمران خان نے مردان کا جلسہ ملتوی کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست ۔2017ء) نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور بذریعہ جی ٹی روڈ ریلی کے باعث عمران خان نے مردان کا جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مردان کا جلسہ منسوخ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ جلسے کی تاریخ تبدیل کریں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف سپریم کورٹ پر حملے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریلی کے ذریعے اپنے آپ کو کرپشن کیسز سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساری توجہ پنجاب میں جاری مہم پر مرکوز ہے۔ تحریک انصاف کا مردان جلسے 23 اگست کو طے تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات