اوپن یونیورسٹی نے میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

جمعہ 11 اگست 2017 14:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں2017ء کے جاری داخلوں میں میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جن پروگراموں کے داخلے میرٹ کی بنیاد پر ہورہے ہیں ان میں پی ایچ ڈی ،ْ ایم ایس/ایم فل ،ْ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی اے ،ْ ایم ایس سی شماریات اور ایم ایس سی پبلک نیوٹریشن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان پروگرامزمیں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق داخلہ فارم بغیر داخلہ فیس کے براہ راست متعلقہ شعبہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 5۔ستمبر 2017ء مقرر کی گئی ہے۔ ان پروگرامزمیں داخلوں کے حصول کے لئے ایڈمیشن ٹیسٹ 15سے 20۔

اکتوبر کے درمیان منعقدہوں گے۔ ٹیسٹ/انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ31۔اکتوبر2017ء کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرجاری کی جائے گی۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر معیار کو برقرار رکھنے اور ہونہار طلبہ کو آگے لانے کے لئے داخلوں کی پراسس میں میرٹ اور شفافیت پر سختی سے عملدرآمد کی جارہی ہے ۔