14اگست کو اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا پاکستان جمہوری ملک بن کر ابھرے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات
ایسا جمہوری ملک جس میں عوام کے مینڈیٹ اور آئین کی حکمرانی ہو، عوام کے ووٹوں کی عزت کے بغیر پارلیمنٹ کی عزت نہیں ہوگی،آئین کی عزت کے بغیر اداروں کو تقویت نہیں ملے گی،70سال بعد بھی یہی بحث جاری ہے کہ جمہوریت کو تقویت ملنی چاہیے، اپوزیشن کے ساتھ اظہار ہمدری ہے جنھوں نے چھوٹی چھوٹی جلسیاں نکالیں،اتنا بڑا سمندر صرف تب نکلا جب میاں نواز شریف باہرآئے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا تصاویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعہ 11 اگست 2017 14:59
(جاری ہے)
وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب جب مشکل وقت آیا عوام نے حوصلہ دیا ہے،گزشتہ 70سال میں کسی وزیراعظم کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے نہیں دی گئی،یہ وہ سوال ہے جو پاکستان کے 70سال مکمل ہونے پر پوچھنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ2013میں مشکلا ت کا جائزہ لیا جائے تو سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی کا تھا،سابق وزیراعظم کی پالیسی کواداروں کے حصہ ڈالنے پر تقویت ملی،آنے والے وقت میں موجودہ وزیراعظم انہیں پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھیں گے،پاکستان کے 70سال کے ماڈل کو محفوظ کیا ہے،ہمیں محفوظ رکھنے میں سیکورٹی فورسز کا اہم کردار ہے،سب اپنا کردار ادا کریں تاکہ ملک میں طاقتور جمہوریت کو تقویت ملے،محمد نوازشریف نے بڑے ڈائیلاگ کی بات کی ہے۔وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ موٹروے کا جال نہ ہوتا تو آج سی پیک نہ ہوتا،جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا صحت پروگرام پاکستان میں شروع کیا گیا،عوام کے ووٹوں کی عزت کے بغیر پارلیمنٹ کی عزت نہیں ہوگی،آئین کی عزت کے بغیر اداروں کو تقویت نہیں ملے گی،70سال بعد بھی یہی بحث جاری ہے کہ جمہوریت کو تقویت ملنی چاہیے،14اگست کو اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ پاکستان جمہوری ملک بن کر ابھرے،ایسا جمہوری ملک جس میں عوام کے مینڈیٹ اور آئین کی حکمرانی ہو ،آئین کی حکمرانی اس وقت ممکن ہے جب پارلیمنٹ مضبوط ہو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اپنا70 سال کا تاریخی سفر نواز شریف کی قیادت میں مکمل کرچکا،پاکستان کے ہر شخص نے ملک کو آگے لیجانے کیلئے کردار ادا کیا،18 وزیراعظم ملک میں گزرے لیکن کسی کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی،یہ وہ سوال ہے جو پاکستان کے 70سال مکمل ہونے پر پوچھنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم بھی سابق وزیراعظم کے مشن کو مکمل کریں گے،جو مینڈیٹ عوام دیں ان کو پورا ہونا چاہیے، وزیراعظم ہوتے ہوئے نواز شریف نے اپنی نسلوں کا حساب دیا ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ اظہار ہمدری کروں گی جنھوں نے چھوٹی چھوٹی جلسیاں نکالیں،اتنا بڑا سمندر صرف تب نکلا جب میاں نواز شریف باہرآئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.