20 کروڑ عوام کے مینڈیٹ کو پاؤں تلے نہیں روندنے نہیں دوں گا، محمد نوازشریف

کروڑوں ووٹرزنے منتخب کیا،پانچ لوگوں نے وزیراعظم کورسواکرکے گھربھیج دیا،عوام کے ووٹ کوپاؤں تلے روندا گیا،پورے پاکستان نے اس فیصلے کوقبول نہیں کیا،ظلم کیخلاف میراساتھ دوگے؟میرے پیغام کاانتظارکرناہم اس نظام کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ سابق وزیراعظم کا گجرات میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 اگست 2017 17:05

20 کروڑ عوام کے مینڈیٹ کو پاؤں تلے نہیں روندنے نہیں دوں گا، محمد نوازشریف
گجرات(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2017ء ) :پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نوازشریف نے کہاہے کہ 20کروڑ عوام کے مینڈیٹ کوپاؤں تلے نہیں روندنے نہیں دوں گا،5 لوگوں نے وزیراعظم کورسواکرکے گھربھیج دیا،عوام کے ووٹ کوپاؤں تلے رونداگیا،ظلم کیخلاف میراساتھ دوگے؟میرے پیغام کاانتظارکرناہم اس نظام کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔انہوں نے آج گجرات میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میری آپ کی عدالت میں اپیل ہے۔

کیا آپ نے عدالت کافیصلہ منظورکیاہے؟سارے پاکستان کایہی عالم ہے۔گلگت بلتستان، آزادکشمیر، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخواہ کابھی یہی عالم ہے۔خیبرپختونخواہ والاروزجھوٹ بولتاہے۔کہ کرائے کے لوگ ہیں۔کیاآپ کرائے کے لوگ ہیں؟الزام تراشی اور جھوٹ بولناان کی فطرت میں ہے۔

(جاری ہے)

گجرات والوجس والہانہ طریقے سے استقبال کررہے ہیں آپ کوسلام پیش کرتاہوں۔

میں نے آپ سے وعدہ کیاتھا۔چولہا بھی جلتا ہے،پنکھابھی چلتاہے،کسان کاٹیوب ویل اور فیکٹریاں بھی چل رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہورہی ہے۔لیکن لوڈشیڈنگ دینے والوآپ نے کیاسلوک کیا؟اگلے سال ملک سے لوڈشیڈنگ رخصت ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے معاشی ترقی کوآگے بڑھایا۔اگریہی رفتاررہتی توآئندہ دوتین سالوں میں کوئی بے روزگارنہ رہتا۔

بتاؤنوازشریف کوکیوں نکالاگیا؟کونسی کرپشن کی؟نوازشریف پرکرپشن کاکوئی داغ نہیں ہے،ججزبھی کہہ رہے کہ نوازشریف نے کرپشن نہیں کی۔تومیں پوچھتاہوں کہ نوازشریف کوکیوں نکالاگیا؟اس لیے کہ میں نے کہاکہ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لینی،کوئی باپ اپنے بیٹے سے بھی تنخواہ لیتاہے؟اس بات پرمجھے نکال دیاگیا۔آپ کے ووٹ کی پرچی کوپھاڑدیاگیا۔

آپ کے ووٹ کوپاؤں تلے رونداگیا۔یہ آپ کے ووٹ کااحترام ہے۔آپ کے ووٹ کی کوئی وقعت نہیں ہے۔یہ سلسلہ کب تک چلے گا۔نوازشریف نے کہاکہ سترسالوں سے یہی مذاق چلتاآرہاہے۔میں اس کوبرداشت نہیں کرتا۔پہلی بارصدر، دوسری بارمشرف نے حکومت توڑی آج تیسری بارعدلیہ کے ہاتھوں کونوازشریف کوگھربھیجاگیاہے۔5لوگوں نے وزیراعظم کورسواکرکے گھربھیج دیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے عوام سے سوال کیاکہ اگریہ منظورنہیں ہے توکیاہوناچاہئے؟کیا مجھے آرام سے گھربیٹھ جاناچاہیے؟ یاپھرظلم کامقابلہ کرنے کیلئے ایک معصوم شخص جس پرکوئی کرپشن کاکوئی داغ نہیں ہے اس کاساتھ دوگے؟یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہے۔انشاء اللہ ہم اس نظام کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔میرے پیغام کاانتظارکرنا۔انہوں نے کہاکہ یہ 20کروڑعوام کی عزت کامعاملہ ہے۔

میں عوام کے مینڈیٹ کوپاؤں تلے نہیں روندنے نہیں دوں گا۔انہوں نے کہاکہ اگرآپ کاجذبہ جواں ہے توپھرکوئی فکرکی بات نہیں ہے۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف نے لالہ موسیٰ میں مختصرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے نکالنے کے فیصلے سے آپ نے اتفاق کیاہے یانہیں؟کیاعدالت کافیصلہ غلط ہے یاٹھیک؟اصل فیصلہ عوام کی عدالت نے ہی کرناہے۔آپ کافیصلہ پوری قوم کافیصلہ ہے۔واضح رہے نوازشریف کی سیاسی قوت کامظاہرہ تیسرے روزمیں داخل ہوگیاہے۔نواشریف گجرات میں خطاب کے بعد اپنے قافلے کے ہمراہ گوجرانوالہ جائیں گے جہاں پرنوازشریف آج رات قیام کریں گے،اور گوجرانوالہ میں خطاب بھی کریں گے۔