پرانی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا

جمعہ 11 اگست 2017 20:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) پرانی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیا ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ خادم علی شاہ کے رہائشی نعمان اور ظفر وغیرہ کے درمیان پرانی رنجش چل رہی تھی چند روز قبل دونوں فریقین کے درمیان دو مرتبہ جھگڑا بھی ہوا جس کا ظفروغیرہ کو سخت رنج تھا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ شام نعمان موٹرسائیکل پر یادگار کے قریب جارہا تھا کہ دوسرے فریق ظفروغیرہ 3موٹرسائیکل سوار وں نے فائرنگ کرکے نعمان کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :