گوجرانوالہ سے لاہور ریلی میں 12 سے 15 ہزار افراد شریک ہیں۔ سرکاری رپورٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ اگست 14:20

گوجرانوالہ سے لاہور ریلی میں 12 سے 15 ہزار افراد شریک ہیں۔ سرکاری رپورٹ
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اگست 2017ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی احتجاجی ریلی گوجرانوالہ سے لاہور کی جانب رواں دواں ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کے اس قافلے میں کارکنان کی تعداد 12 سے 15 ہزار ہے جبکہ غیر سرکاری رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ سے لاہور آنے والے قافلے میں شریف کارکنوں کی تعداد 5 سے 6 ہزار ہے۔

سرکاری اور غیر سرکاری رپورٹ میں تنازعہ حقائق کو چھُپانے کی ایک کوشش ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد سے دو روز قبل یہ قافلہ اپنے قائد نواز شریف کے ہمراہ براستہ جی ٹی روڈ لاہور کے لیے روانہ ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments