ملکی برامدات میں پانچ ارب ڈالر کی کمی نے ملکی مستقبل دائو پر لگا دیا ‘
سینکڑوں کارخانے بند ، برامد کنندگان دیوالیہ ، مزدور بے روزگار ہو گئے‘بڑی تعداد میں غیر ملکی و مقامی زرائع سے قرضے لینا پڑے‘برامدات کی تباہی کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے ایف پی سی سی آئی کے بزنس مین پینل کے رہنمائوں غلام علی‘شیخ اسلم ،احمد جواد اورمیاں عثمان کا مشترکہ بیان
ہفتہ 12 اگست 2017 14:50
(جاری ہے)
بزنس مین پینل کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی چیمبر کے سابق صدرسینیٹر غلام علی، نائب صدر شیخ اسلم ،احمد جواد اورمیاں عثمان نے یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ٹڈاپ کے سابق سربراہ کی وجہ سے ملکی برامدات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا کیونکہ وہ اپنے کام سے زیادہ سیاست کو توجہ دیتے رہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے برامدی شعبہ میں اصلاحات کی بھرپور کوشش کی مگر ٹڈاپ کے سابق سربراہ ایس ایم منیر نے نہ تو نجی شعبہ سے قابل زکرمشاورت کی اور نہ ہی انکے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی لی جسکی وجہ سے وہ تین سال تک حکومت کے دئیے گئے اہداف میں مسلسل ناکام ہوتے رہے اور اپنی نا اہلی کے مختلف جواز تلاش کرتے رہے جسکی وجہ سے بالاخر انھیں فارغ کر دیا گیا مگر وہ ملک کو جو نقصان پہنچا گئے ہیں اسکی تلافی میں بہت وقت لگے گا۔ سینیٹر غلام علی، شیخ اسلم ،احمد جواد اورمیاں عثمان نے کہا کہ ایس ایم منیر نے سرکاری وسائل سے وفاداریاں خریدیں ، اپنے گروپ کے لوگوں کوسرکاری خرچہ پر بیرون ملک دورے کروائے اور لاحاصل نمائشوں پر کروڑوں روپے ضائع کر ڈالے۔ ہر نمائش کے بعد وہ اربوں ڈالر کے آرڈر ملنے کا بے بنیاد دعویٰ کرتے رہے جو ملک و قوم کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔ وہ نہ تو نجی شعبہ کو قریب لا سکے نہ دیگر ممالک میں ٹریڈ اتاشیوں کو فعال کر سکے۔وہ ملک و قوم کے بجائے اپنے مفادات کو ترجیح دیتے رہے اور مخصوص شعبوں اور چیمبروں پر سرکاری وسائل لٹاتے رہے اور ایف پی سی سی آئی پر قبضہ کرکے اسے اپنی جاگیر بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کرتے رہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ٹڈاپ کے اربوں روپے کے بجٹ کا آڈٹ کیا جائے، فائدے اٹھانے والوں کو بے نقاب کیا جائے اور ایس ایم منیر کو پاکستان لا کر قومی اسمبلی کے اجلاس میں ان سے سرکاری وسائل کے ضیاں اوربرامدات کے زوال کے بارے میںوضاحت طلب کی جائے تاکہ آئندہ کوئی سرکاری عہدے کے باوجود سیاست میں ملوث ہو کر ملک و قوم کے مستقبل سے نہ کھیل سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.