یمنی بندرگاہ المخا پر عرب اتحادی فوج کی بمباری سے خودکش بمبارکشتی تباہ

اتوار 13 اگست 2017 11:40

عدن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) یمن کے عسکری ذرائع کا کہناہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے ملک کی مغربی بندرگاہ المخا میں دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز عرب اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا کی طرف سے المخا بندرگاہ پر خود کش بمبار کشتی کو بمباری سے تباہ کردیا۔

(جاری ہے)

دھماکہ خیز مواد سے بھری یہ کشتی المخا بندرگاہ کی طرف لائی جا رہی تھی۔عسکری ذرائع کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے ایک مشکوک کشتی بندرگاہ پر لنگرانداز بحری جہازوں کی طرف بڑھ رہی تھی، عرب اتحادی طیاروں نے فوری کارروائی کرکے اسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔واضح رہے کہ حوثیوں کی جانب سے بندرگاہوں پر دہشت گرد حملوں کی کوششیں عام ہیں۔

متعلقہ عنوان :