اوپن یونیورسٹی جشن آزاد ی کے حوالے سے ملک گیر سطح پر سال بھر تقریبات منعقد کرے گی
نو جوان ملک کا مستقبل ہیں اس لئے ان پر لازم ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی و خوشخالی کے لئے اپنی پوری توجہ تعلیم کے حصول پر دیں، پروفیسر ڈاکٹر شاہدصدیقی کا تقریب سے خطاب
پیر 14 اگست 2017 15:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی امن پسند اور محبت کرنے والے افراد ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی استحکام اور ترقی کے لئے ہم میں سے ہر ایک نے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نو جوان ملک کا مستقبل ہیں اس لئے ان پر لازم ہے کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی پوری توجہ تعلیم کے حصول پر دیں ۔
ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ ہمارے بزرگ آزدی کو سانس لینے سے زیادہ اہمیت دیتے تھے ،ْ آزادی کے حصول سے زیادہ اسے قائم رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ہر شخص اپنے حلقہ اختیار میں تندھی اور دلجمعی سے ملک کی خدمت کرے۔ تقریب کے آغاز میں یونیفارم میں ملبوس یونیورسٹی کی سیکیورٹی گارڈ کے ایک چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کے سائے تلے ایک منظم انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔بعد ازاں فیکلٹی آف سائنس کی ڈین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید نے قومی ترانے کی دھن میں پرچم کشائی کی ۔ فیکلٹی آف سوشل سائنسسزکی ڈین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان ،ْ رجسٹرار ،ْ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قریشی اور شعبہ پاکستان سٹڈی کے ڈاکٹر بادشاہ سردا ر اور طلبہ و طالبات کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھیں۔اس موقع پر قائد اعظم محمد علی جناح ،ْ علامہ محمد اقبال اور دیگر اکابرین تحریک آزادی ،ْ شہدائے تحریک پاکستان کی بلندی درجات کے لئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لئے بھی اجتماعی دعا کی گئی۔ رنگا رنگ کپڑوں میں ملبوس بچوں نے ملی نغمے ،ْ تقاریر اور"پاکستان زندہ باد'کے نام سے خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے تقریب یوم آزادی کو چار چاند لگادئیے۔ آخر میںملی نغموں اور تقاریر کے مقابلوں میں کامیاب طلبہ میں اسناد اورتحائف تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.