سیکرٹری ثقافت کے زیر صدارت اعلی سطح اجلاس

محکمہ ثقافت و سیاحت آرکا ئیوز اور صوبائی لا ئبریری کے تمام ترقیاتی اسکیمات کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

منگل 15 اگست 2017 19:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء) سیکرٹری ثقافت وسیاحت ظفر علی بلیدی کی زیر صدارت محکمہ کے ترقیاتی منصوبوں اور بھرتیوں کے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ جس میں ایڈیشنل سیکرٹری کلچر عبدالمتین ، ڈائریکٹر آر کائیوز خان محمد بنگلزئی ، ڈائریکٹر سیاحت ہاشم کھیتران ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلچرخدا رحیم سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ محکمہ ثقافت و سیاحت آرکا ئیوز اور صوبائی لا ئبریری کے تمام ترقیاتی اسکیمات کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائیگی۔ مزید براں اسکیمات میں معیاری میٹریل کے استعمال پر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔ جس کیلئے خصوصی طور پر محکمہ کے آفیسران کو نگرانی پر معمور کیا جائیگا جو کام کے تسلی بخش اور معیاری بنانے کے ذمہ دار ہونگے ۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ نئی اسکیمات کے پی سی ون جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اجلاس میں نئی بھرتیوں اور اسکے طریقہ کار پر سر حاصل بحث ہوئی اور صاف و شفاف بھرتیوں کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ سیکرٹری ثقافت ظفر علی بلیدی نے اجلاس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ بھر تی کے عمل میں میرٹ کو ہر حال میں مد نظر رکھیں تاکہ اہل اور قابل افراد کو آگے لایا جاسکے اور معذور اور اقلیتی کوٹے پر بھی خصوصی عمل در آمد کیا جائیگا۔