پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کی جانب سے70 ویں جشن آزادیِ پاکستان کے موقع پر آزادی کوئز کا انعقاد

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 اگست 2017 23:49

پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کی جانب سے70 ویں جشن آزادیِ پاکستان ..

پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کی جانب سے70 ویں جشن آزادیِ پاکستان کے موقع پر 12 اگست کو رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس کراچی میں آزادی کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس تقریب کی صدارت کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر روبینہ حکیم نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی کسٹم آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری جناب راجہ وسیم احمد تھے۔

مہمان خصوصی نے اپنی تقریر میں یوم آزادی کی اہمیت، مسلمانانِ برصغیر کی آزادی کے لئے جدوجہد اور قربانیاں پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں، طلباء و طالبات میں معلومات عامہ کے فروغ کے لیے پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس کوئز مقابلے میں اول انعام جناح یونیورسٹی فار وومن کی صائمہ اخلاق اور علینہ اسد، دوم انعام پنجوانی انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ارشاد حسین اور سوم انعام اپوا گورنمنٹ گرلز کالج کی سعدیہ سمیع اور کوثر سمیع نے حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے سرپرستِ اعلیٰ سید جاوید رضا ، سنیئر کوئزرز اور عہدے داران پروفیسر منور قریشی،سعید احمد سعید، واجد رضا اصفہانی، عبد الرزاق شوکت، نفیس احمد خان، ارم فضل، سیدہ تحسین فاطمہ اور محمد عارف سومرو بھی موجودتھے۔ا ٓخر میں مہمانِ خصوصی نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پرا ٓنے والی ٹیموں کو انعامات دینے کے ساتھ پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل کے نائب صدر سعید احمد سعید کو ـ خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :