یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام جشنِ آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک روزہ قومی ثقافتی نمائش کا اہتمام

بدھ 16 اگست 2017 14:27

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) لنکن کارنر یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام جشنِ آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک روزہ قومی ثقافتی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔ نمائش منعقد کرانے کا مقصد پاکستان کی ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنا اور وطنِ عزیز کا پیغام امن پھیلانا تھا۔

(جاری ہے)

جس میں تمام صوبوں پنجاب، سندھ، بلوچستان ،کے پی کے ،گلگت بلتستان ارو آزاد کشمیر کے ثقافتی لباس اور روایتی ضروریات زندگی کو سٹالوں پر آویزاں کیا گیا ۔

لنکن کارنر یونیورسٹی آف سرگودھا کی کوآرڈی نیٹر مریم گل کے مطابق اس نمائش میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے طالب علموں نے بھرپور شرکت کی اور مختلف قسم کے خاکے ،ملی نغمے اور ثقافتی شو پیش کئے نیز اس نمائش میں اساتذہ طلبہ وطالبات کے علاوہ فیملیز نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :