خواتین کو گھریلو صنعت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے خواتین کے لیے علیحدہ انڈسٹر یل زون بنائے جائیں ‘سیدہ سعید بانو
خواتین ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار مگر انہیں تجارت وصنعت میں بے شمار مسائل کا سامنا ہے ‘ خصوصی اجلاس سے خطاب
بدھ 16 اگست 2017 15:40
(جاری ہے)
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی ،لاہور، پشاور، اسلام آباد اور دیگر بڑے شہروں میں خواتین کے لیے الگ انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی جائیںتاکہ وہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ خواتین کے پاس تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض خواتین سیاسی مقاصد کے لیے تمام خواتین کا غلط تاثر پیش کر رہی ہیں۔ خواتین اپنی عزت اور ناموس کی حفاظت کرنا جانتی ہیں اور پاکستان میں خواتین کو ہر جگہ عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنف نازک اپنے کردار میں اگر مضبوط ہو توکوئی اس کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عورتوں کی مخصوص نشستوں پر کاروباری خواتین کو اپنی صلاحتیں اجاگر کرنے کا موقع دیں۔ پاکستان کی خواتین کسی طرح بھی صلاحتوں میں دوسرے ممالک کی خواتین سے کم نہیں ہیں۔ انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کئے بغیر ملکی معیشت کو مستحکم نہیں کیا جا سکتا۔انہوںنے مزید کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی غربا کی اکثریت خواتین پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے عدم مساوات،امتیازی سلوک،قرضہ کی سہولتوں کا فقدان،ملکوں کے مابین تجارت کے بجائے مخالفت پر زور اور ارباب اختیار کی عدم دلچسپی ہے۔ کسی بھی ملک کی صنعتی اور اقتصادی ترقی کے لیے ایس ایم ایزکی اہمیت کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ اندرونی اور بیرونی مشکلات کے باوجود ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے موثر کردار ادا کیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.