انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالتیں، اینٹی نارکوٹکس کورٹ پر بھی تالے ڈال دیں،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
بدھ 16 اگست 2017 16:53
(جاری ہے)
سماعت کے موقع پرایڈووکیٹ جنرل سندھ بیرسٹر ضمیر گھمرونے عدالت کو بتایا کہ 18ویں ترمیم کے تحت سندھ اسمبلی کواس بل کی منظوری کااختیارہے،جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دئے کہ اسکامطلب ہے وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ پرتالے ڈال دیں، انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالتیں، اینٹی نارکوٹکس کورٹ پر بھی تالے ڈال دیں،اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت کے بعد عدالت فیصلہ دیگی،عدالت نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن اراکین سندھ اسمبلی کیخلاف نیب میں انکوائری جاری ہے انکی فہرست پیش کی جائے، اراکین اسمبلی کی فہرست فراہم کی جائے جنہوں نے بل کی منظوری میں ووٹ دیا، عدالتی فیصلے تک نیب انکوائری جاری رکھے لیکن حتمی رپورٹ پیش نہ کرے، عدالت نے نیب کواراکین سندھ اسمبلی اوربیوروکریٹس کیخلاف انکوائری جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 22اگست تک ملتوی کردی ہے ۔
واضح رہے کہ سندھ میں نیب آرڈیننس کے خاتمے کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی ،جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دورکنی بینچ تشکیل دیا تھا، اپوزیشن جماعتوں ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ فنکشنل نے سندھ ہائیکورٹ میں مشترکہ پٹیشن دائرکررکھی ہے،جس میں اپوزیشن رہنماؤں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ نیب آرڈیننس کالعدم قراردیاجائے، اپوزیشن رہنماؤں نے پٹیشن میں الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزرااورمشیر کرپشن میں ملوث ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.