جے آئی یوتھ شمالی وزیرستان کے صدر اسد اللہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے،

پولیٹیکل انتظامیہ ہوش کے ناخن لے، صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی یوتھ محمد نعیم خان کا حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ

بدھ 16 اگست 2017 19:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات محمد نعیم خان نے حکومت اور انتظامیہ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ شمالی وزیرستان کے صدر اسد اللہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے پولیٹیکل انتظامیہ ہوش کے ناخن لے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ کے صبر کا مزید ا متحان نہ لیا جائے جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا اس گرفتاری کی پرزور مذمت کرتی ہے اگر جے آئی یوتھ شمالی وزیرستان کے صدر اسد اللہ کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر رہا نہیں کیا گیا تو جے آئی یوتھ خیبر پختونخواہ گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کرے گی اور حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان پر ہوگی ہم مزید ظلم و زیادتی برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں۔