وفاقی وزیرریلولے سعد رفیق نے کھلی بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے نوازشریف کی سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کو مستردکردیا
عوام کے فیصلے کے علاوہ کوئی اور فیصلہ کرے قبول نہیں، ہم نہیں چاہتے کھلاڑی عدالت سے نااہل ہو، عدالت کی جانب سے نااہلی یا مارشل لاءسیاست دان کو عوام سے دور نہیں قریب کرتے ہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب
میاں محمد ندیم بدھ 16 اگست 2017 21:01
(جاری ہے)
وفاقی وزیر کا مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، ملک ووٹ کے ذریعے بنا ہے، سیاست میں جب ایک دوسرے کےچہروں کو کالا کریں گے تو بات دور تک جائے گی، یہی لوگ کل روئیں گے کہ ہم نے کیا کیا۔
سعد رفیق نے کہا کہ سی پیک کراچی اور پشاور جوڑے گا اور فاصلے کم ہوں گے، ملک صحیح سمت میں جارہا تھا اور سرمایہ آرہا تھا، پاکستان افراتفری اور انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ ٹرینوں کی بڑی تعداد اپ گریڈ ہوچکی ہیں جبکہ آمدو رفت بھی بروقت ہے، آئندہ سال ریلوے کا منافع 50 اور 53 ارب روپے کے درمیان ہوگا، پاکستان ریلوے کے ورکرز نے محنت کرکے ادارے کو بہتر کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے گی کسی اور کو فیصلے کرنے کا حق نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں فوجی اور سول وزراءنے ریلوے کو کباڑ خانہ بنایا جب کہ دوبارہ وزارت نہیں لینا چاہتا تھا لیکن ریلوے کے نامکمل منصوبوں کی تکمیل اور کارکنوں نے جو محبت اور پیار دیا اسی وجہ سے دوبارہ اس کابینہ میں شامل ہوا ہوں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ووٹ کے ذریعے بنا اور ملک کا مستقبل بھی جمہوریت سے وابستہ ہے جب کہ ملک مزید انتشار اور افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا جمہوری بالادستی کی صورت میں پاکستان سے محبت کا سلسلہ جاری رکھیں گے جب کہ تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے گی کسی اور کو فیصلے کرنے کا حق نہیں دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.