نوازشریف اور آصف زرداری کے مابین ڈیل طے ہوگئی، سینئر صحافی نے اندرونی کہانی بتادی

بدھ 16 اگست 2017 22:52

نوازشریف اور آصف زرداری کے مابین ڈیل طے ہوگئی، سینئر صحافی نے اندرونی ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2017ء) نجی ٹی وی چینل کے اینکر اور سینئر تجزیہ کارکا اپنے پروگرام میں کہنا ہے تھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے مابین ڈیل طے ہوچکی ہے تاہم ان کے درمیان کئی روز سے آنیوالی خبر کے آصف زرداری نے نوازشریف کی مدد سے انکار کریدا تمام بےبنیاد ہیں۔ سینئر اینکر کامزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی ریلی کے دوران پیپلزپارٹی کے رہنماوں کی جانب سے بیان بازی نہ کرنا بھی ایسی ڈیل کا حصہ ہے مزید یہ کہ آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان ہونیوالی ڈیل کسی معروف نہیں بلکہ ایک کارورباری شخصیت کی مدد سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں اس میں کوئی مشہور شخصیت یا پھر سیاسی بندے کا ہاتھ نہیں ہے۔

مزید بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان ہونیوالی ڈیل میں کسی کو بھی فائندہ نہیں ہوگا بلکہ یہ دونوں کے لیے ہی نقصان دہ ہے مزید یہ کہ ڈیل میں آصف زرداری نے نوازشریف کواس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تمام معاملات یعینی آئین کے 62اور63آرٹیکل میں ترمیم اور 184سی جیسے تمام معاملات میں آپ کو بلکل سپورٹ کرونگا اور اسکے برعکس زرداری صاحب کو یہ آفر کی گئی ہے کہ آپ پاکستان کے صدر بن جائیں۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری کے مابین کچھ دنوں سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ لیگی رہنماوں کی جانب سے نوازشریف کی حمایت کے لیے جب آصف زرداری سے رابطہ کیاگیا تو انکی طرف سے صاف انکار کردیاگیا تھا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔