کراچی میں فائرنگ، ایک پولیس رضاکار جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا

جمعرات 17 اگست 2017 23:25

کراچی میں فائرنگ، ایک پولیس رضاکار جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس رضاکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک رضا کار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کے مطابق دونوں رضاکارڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں گلشن اقبال کے اسپتال منتقل کیا گیا ۔جہاں ایک رضا کار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ایس ایس پی کے مطابق جاں بحق رضا کار کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی ہے۔