جمعیت علماء اسلام کے مقبولیت سے خائف قوم پرست عوام کو مختلف پروپیگنڈوں سے گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،جے یو آئی کوئٹہ

جمعرات 17 اگست 2017 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی نائب امیر مولوی حبیب اللہ مینگل جوائنٹ سیکٹری مولوی محمود الحسن خازن مولوی عبدالغفور مدنی نے حلقہ پی بی 5 اتحاد کالونی جیو جدید واپڈا گریڈ کے یونٹوں کے دورے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے مقبولیت سے خائف قوم پرست عوام کو مختلف پروپیگنڈوں سے گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا مدد ہمارے ساتھ ہیں کہ قومیت کو پروان چھڑانے والیں قوم کے خان ،نواب ، سردار سے غریب ملا کو کامیابی مل جاتی ہیں اور موجودہ قوم پرست حکومت سے مایوس عوام جمعیت علماء اسلام کو حکمرانی کے لیے اور عوام کا اصل نمائندہ جماعت کے شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ حلقہ پی بی 5 کے یونٹوں کا دورہ مکمل ہوا جس میں 5 یونٹوں کے علاوہ سب کارکردگی قابل تعریف ہیں ان پانچ یونٹس غفور ٹاون ،لوڑ کاریز،کلی لانگو آباد، طارق ہسپتال کلی حسین آباد سریاب ، گاہی خان چوک،کو جنہوں نے غفلت سے کام لیا تھا انکو کالعدم قرار دے کر مولوی محمود الحسن کو نگراں امراء مقرر کرنے کا حکم دیا گیا اور کہا کہ 26 اگست کو تمام یونٹوں کا نمائندہ اجلاس ہوگا حلقہ 5 کے بعد دیگر حلقوں کو ضلعے کے طرف سے شیڈول سے آگاہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ آج بروز جمعہ شام پانچ بجے کو جمعیت علماء اسلام کے نو منتخب وفاقی وزیر برائے پوسٹل اینڈ شیپنگ مولوی امیر زمان کوئٹہ تشریف لائینگے تمام ساتھی استقبال کے لیے آئرپورٹ پہنچ جائے اور پھر آئرپورٹ سے جلوس کے شکل میں صوبائی دفتر جناح روڈ تک لائینگے اس کے بعد ضلع کوئٹہ کے طرف سے چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہیں جسمیں میں قائدین خطاب بھی فرمائیں گے۔

متعلقہ عنوان :