پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز میںاختتام پذیر،آپریشنل تیاریوں،ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ میری ٹائم صورت حال پرتبادلہ خیال
ْ چیلنجز سے بھر پور ، پیچیدہ اور بدلتے ہوئے موجودہ سکیورٹی صورت حال میں پاکستان نیوی بحرہند میں امن و استحکام کے قیام میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی،فیلڈ کمانڈرز تیاریوں کے اعلیٰ معیار اور اپنے ایریاز آف ریسپنسیبلٹی میں مستقل مستعدی کو برقرار رکھیں،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کاپاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس سے خطاب
جمعہ 18 اگست 2017 20:10
(جاری ہے)
چیف آف دی نیول اسٹاف کو پاک بحریہ کے مختلف جاری اور مستقبل کے منصوبوں اور پاک چین اقتصادی راہداری کے میری ٹائم پہلوکے حوالے سے گوادر بندر گاہ کی آپریشنل سرگرمیوں اورسکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔
سکیورٹی کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹا ف نے موجودہ میری ٹائم چیلنجز کے تناظر میں پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت اورمیری ٹائم انفراسٹرکچر کے دفاع کے سلسلے میں پاکستان نیوی کے صمیم عزم کا اظہار کرتے ہوئے نیول چیف نے پاکستان کی میری ٹائم سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے لئے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم اورپختہ عہد کو دہرایا ۔نیول چیف نے کہا کہ چیلنجز سے بھر پور ، پیچیدہ اور بدلتے ہوئے موجودہ سکیورٹی صورت حال میں پاکستان نیوی بحرِ ہند میں امن و استحکام کے قیام میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے فیلڈ کمانڈرز پر زور دیا کہ وہ تیاریوں کے اعلیٰ معیار اور اپنے ایریاز آف ریسپنسیبلٹی میں مستقل مستعدی کو برقرار رکھیں۔نیول چیف نے اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کے حصول کے لئے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور اداروں کے ساتھ مل کر باقاعدگی کے ساتھ ساحلی سکیورٹی کی مشقوں کے انعقاد پر زور دیا ۔نیول چیف نے موجودہ میری ٹائم چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاک بحریہ کے ٹروپس کے بلند جذبے اور لگن کو سراہا۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کوپا ک بحریہ کی فیصلہ سازی کے نہایت اہم اجلاس کی حیثیت حاصل ہے جس میں تمام پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز پاک بحریہ کی دفاعی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.