اسلام آباد یونائیٹڈ کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے کیمپ لگا دیا

پنڈی بوائز کیلئے ڈگری کالج کے گرائونڈ میں 3 روزہ کیمپ لگ گیا،450نوجوانوں نے رجسٹریشن کرادی

ہفتہ 19 اگست 2017 16:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) پرفارمنس دکھا اور کرکٹ اسٹار بن جا، اسلام آباد یونائٹیڈ نے پاکستان سپر لیگ کیلئے نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں کیمپ لگا دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش ہے، پنڈی بوائز کیلئے ڈگری کالج کے گرائونڈ میں 3 روزہ کیمپ لگ گیا۔کیمپ کے پہلے ہی دن 450 نوجوانوں نے رجسٹریشن کرادی، کھلاڑیوں نے ٹرائلز کیلئے بھی جان لڑا دی، چیمپئنز ٹرافی میں نئے کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے نوجوان کرکٹرز کیلئے دروازے کھول دیئے۔